ہندوستان کا پاکستان پر داخلی امور میں مداخلت کرنے کا الزام
Dec ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۴:۵۱ Asia/Tehran
ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان اس کے داخلی معاملوں میں مداخلت نہ کرے۔
ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے داخلی معاملوں میں مداخلت نہ کرے ۔
دوسری جانب ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردی کا وسیع ڈھانچہ اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو سرحد پار سے ہورہی فنڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے ٹویٹ کے ذریعہ دہشت گردی کو لے کر پاکستان پر تنقید کی۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر اپنے داخلی امور میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
ٹیگس