پاکستان پائلٹ کو ہندوستان کے سپرد کرے، نئی دہلی کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i344905-پاکستان_پائلٹ_کو_ہندوستان_کے_سپرد_کرے_نئی_دہلی_کا_مطالبہ
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے حکومت پاکستان سے ہندوستانی پائلٹ کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان پائلٹ کو ہندوستان کے سپرد کرے، نئی دہلی کا مطالبہ

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے حکومت پاکستان سے ہندوستانی پائلٹ کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کی فضائیہ کی جانب سے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد سے ہندوستان کے قیدی بنائے جانے والے پائلٹ کو ہندوستان کو واپس کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے زخمی پائلٹ کی تصاویر نشر کئے جانے کو بین الاقوامی انسانی حقوق اور جنیوا کنوینشن کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے جنگی طیارے مار گرانے کے دعوے کئے ہیں۔ ہندوستان کا دعوی ہے کہ پاکستان کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور ہندوستان کی فوج نے پاکستان کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا۔

جبکہ پاکستان کی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے ہندوستان کے دو جنگی طیاروں کو مار گرانے اور ہندوستان کا ایک پائلٹ زندہ پکڑنے کا دعوی کرتے ہوئے اس کی تصاویر بھی نشر کی ہیں۔