ہندوستانی پائلٹ کی اہلیہ کا انتباہ، فوجیوں پر سیاست نہ کریں + ویڈیو
Mar ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۲ Asia/Tehran
پاکستان میں گرفتار ہندوستانی پائلٹ کی اہلیہ نے جذبات اور رنج و الم کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ فوجیوں پر سیاست نہ کریں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں خود کو ابھی نندن کی اہلیہ کی حیثیت سے متعارف کرانے والی خاتون نے کہا کہ جب تک یہ کشیدگی ختم نہیں ہو جاتی اس وقت تک سیاسی پارٹی کے رہنما اپنے سیاسی پروگرام بند کریں ۔
اس ویڈیو میں ابھی نندن کی اہلیہ نے یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ متاثرہ خاندان کس درد و الم سے گزر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے جمعرات کو اعلان کیا کہ خیر سگالی کے تحت پاکستان، ہندوستانی پائلٹ کوجمعہ کو رہا کردے گا۔
ٹیگس