جیش محمد کے سرغنے کا انتقال، پاکستان کی تردید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i345174-جیش_محمد_کے_سرغنے_کا_انتقال_پاکستان_کی_تردید
ہندوستانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ انتہا پسند گروہ جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہرکا انتقال ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۴ Asia/Tehran
  • جیش محمد کے سرغنے کا انتقال، پاکستان کی تردید

ہندوستانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ انتہا پسند گروہ جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہرکا انتقال ہو گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے خبر چلائی کہ مولانا مسعود اظہر راولپنڈی کے ملٹری اسپتال میں زیرعلاج تھے، جو گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسعود اظہر کے انتقال کی ہندوستانی میڈیا رپورٹ پر کہا کہ میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مسعود اظہر کی طبیعیت کی خرابی سے متعلق مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

ہندوستانی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ مسعود اظہر جگر کے کینسر کے مرض کے باعث راولپنڈی کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مزید دعویٰ کیا گیا کہ جیش محمد کے سربراہ 2 مارچ کو دوران علاج انتقال کرگئے۔

جیش محمد کے سربراہ کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستانی میڈیا کی خبر کی تردید مسعود اظہر کے اہلخانہ نے کردی ہے۔