ہندوستان کا سیٹلائٹ گرا کر چوتھی خلائی طاقت بننے کا دعویٰ
Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان نے خلا میں دشمن کے سیٹلائٹ کو مارگرانے کا تجربہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق دشمن کے سیٹلائٹ کو نچلی مدار میں مار گرانے کا تجربہ جسے مشن طاقت کا نام دیا گیا تھا، محض تین منٹ میں انجام پایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشن طاقت کے دوران ایک لائیو سیٹلائٹ کو خلا میں مار گرایا گیا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملکی سائنسدانوں کو اس کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ کرکے ہندوستان نے کسی بھی بین الاقوامی قانون یا معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔
ہندوستانی سائنسدانوں کی اس کامیابی پر حزب اختلاف کی جماعتوں منجملہ کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے بھی مبارک باد پیش کی ہے۔