مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف صیہونی شہریوں کا احتجاج
صیہونیوں نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین کے قلب میں مظاہرہ کر کے نتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کی مخالفت کا اعلان کیا
سحرنیوز/عالم اسلام:روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں صیہونیوں نے گذشتہ رات تل ابیب کے مرکز میں اکٹھا ہو کر نتن یاہواور ان کی کابینہ کے خلاف مظاہرے کئے اور طوفان الاقصی آپریشن کے مقابلے میں حکومت کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ مظاہرین نے غرب اردن پر قبضے کے سلسلے میں نتن یاہو کی پالیسیوں کے بارے میں بھی انتباہ دیا.
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
مظاہرین نے طوفان الاقصی کے مقابلے میں صیہونی کابینہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کی ناکامی کی تحقیقات کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا.
صیہونی وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تل ابیب میں ہر ہفتے مظاہرے ہو رہے ہیں