ٹرمپ ایرانی حکام کی استقامت سے حیران ہے: وِٹکوف
اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی حکام کی استقامت سے حیران و پریشان ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اس انٹرویو میں اعتراف کیا کہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اتنے دباؤ اور بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔ اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ میں ہتھیار ڈالنے کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا، لیکن امریکی صدر یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ایران نے ابھی تک ہتھیار کیوں نہیں ڈالے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نے بغیر کوئی ثبوت پیش کیے دعویٰ کیا کہ ایران صنعتی درجے کی افزودہ یورینیم حاصل کرنے اور اس مواد کو جوہری بم بنانے سے شاید ایک ہفتے کے فاصلے پر ہے ۔