ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سُپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی
Feb ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ دو کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا۔
سحرنیوز/دنیا: پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں نو وکٹوں پر ایک سو چھیالیس رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم صرف پچانوے رنز پر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح انگلینڈ نے اکاون رنز سے یہ میچ جیت لیا۔ انگلینڈ کے ول جیکس کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel