Feb ۲۲, ۲۰۲۶ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ جموں و کشمیر میں بر سراقتدار جماعت نیشنل کانفرنس کا مرکز سے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

ہندوستان کے زیرکنٹرول جموں و کشمیر میں برسراقتدار جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے اور ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان    ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی میں مسلسل تاخیر نہ صرف جمہوری اصولوں کے خلاف ہے بلکہ ملک و علاقے کے وسیع تر مفاد کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ فوراً بحال کیا جائے اور یہاں کے عوام کے تمام آئینی، جمہوری اور بنیادی حقوق کی مکمل بحالی کا عمل مزید تاخیر کے بغیر شروع کیا جائے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 فاروق عبداللہ نے افسوس ظاہر کیا کہ پانچ اگست دوہزارانیس کو ریاست کو غیر جمہوری طور پر دو حصوں میں تقسیم کر کے براہ راست مرکز کے ماتحت کر دیا گیا اور پورے علاقے کو محصور کر کے سیاسی قائدین کو نظر بند رکھا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف انڈیا بھی ریاستی درجہ بحال کرنے کی واضح ہدایت دے چکی ہے، جبکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بھی مختلف مواقع پر یہی وعدہ دہرا چکے ہیں، مگر اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

 

ٹیگس