ہندوستان: بی جے پی رکن اسمبلی سمیت 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i347229-ہندوستان_بی_جے_پی_رکن_اسمبلی_سمیت_5_سکیورٹی_اہلکار_ہلاک
نکسلیوں کے حملے میں بی جے پی رکن اسمبلی بھیما منڈاوی اور چھتیس گڑھ پولیس کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۳:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بی جے پی رکن اسمبلی سمیت 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک

نکسلیوں کے حملے میں بی جے پی رکن اسمبلی بھیما منڈاوی اور چھتیس گڑھ پولیس کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں عام انتخابات سے پہلے نکسلیوں نے بڑا حملہ کرتے ہوئے دنتےواڑہ کے کوانکونڈا تھانہ علاقہ کے شیام گیری میں بی جے پی کے قافلے کو نشانہ بنایا اورآئی ای ڈی دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں بی جے پی رکن اسمبلی بھیما منڈاوی اور چھتیس گڑھ پولیس کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

ڈی آئی جی سندرراج پی نے واقعہ کی  تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے حادثہ پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے روانہ کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ دنتےواڑہ بستر پارلیمانی حلقہ کا حصہ ہے جہاں کل11 اپریل کوووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹنگ سے محض 36 گھنٹے پہلے نکسلیوں نے یہ حملہ کیا ہے۔ علاقے میں نکسلیوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔