کشمیر میں جھڑپ، دو عسکریت پسند ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i348050-کشمیر_میں_جھڑپ_دو_عسکریت_پسند_ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں ہونے والے ایک تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ، دو عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں ہونے والے ایک تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹ میں کہا کہ بجبہاڑہ تصادم میں فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دریں اثنا انتظامیہ نے عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ضلع اننت ناگ میں موبائیل انٹرنیٹ سروس منقطع کرادی ہیں۔