ہندوستان کا ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا عزم
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت میں کسی دوسرے ملک کا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔
ہندوستان نے ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس سلسلے میں کسی دوسرے ملک کا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔
اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق کے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس سلسلے میں کسی دوسرے ملک کا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔
ایس جے شنکر نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات مستقل بنیادوں پر استوار ہیں اور کوئی تیسرا ملک ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔
ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ مختلف ممالک پر مختلف طور طریقوں سے دباو ڈال رہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی لین دین نہ کرے لیکن ابھی تک امریکہ کو نہ فقط اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں ملی بلکہ اسے شکست کا منہ بھی دیکھنا پڑا ہے۔