ہندوستان : پولیس اورنکسلیوں میں جھڑپ 7 نکسلی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i352530-ہندوستان_پولیس_اورنکسلیوں_میں_جھڑپ_7_نکسلی_ہلاک
پولیس اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں سات نکسلی ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان : پولیس اورنکسلیوں میں جھڑپ 7 نکسلی ہلاک

پولیس اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں سات نکسلی ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں کل شام پولیس اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں سات نکسلی انتہاپسند ہلاک ہوگئے ۔

بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ویویکانند سنہا نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ اڑیشہ سرحد سے ملحقہ گاؤں تریا کے جنگل میں نکسل شہیدہفتہ میں بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں بڑی تعداد میں انتہاپسند جمع ہوئے ہیں جس پرنگر نار تھانہ سے اسپیشل ٹاسک فورس ، ریزور پولیس بل اور ضلع پولیس فورس تلاشی کےلیے روانہ کی گئی، جس نے منصوبہ بندطریقہ سے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔ پولیس اورنکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں سات نکسلی ہلاک ہو گئے۔