کشمیر میں پابندیوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i353781-کشمیر_میں_پابندیوں_کی_وجہ_سے_معمولات_زندگی_متاثر
کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۳:۱۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں پابندیوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر

کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ پانچ اگست کو آئین کے آرٹیکل 370اور 35 Aکو ہٹائے جانے کے منظر نامہ میں نافذ پابندیوں اور ہڑتال کی وجہ سے منگل کو بھی وادی میں معمولات زندگی متاثر رہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وادی میں مسلسل 16ویں دن براڈبینڈ اور موبائل سروس بند رہی۔

شہر کے پرانے علاقوں اور شہر خاص  طور سے کاروباری اور دیگر سرگرمیوں پر اثر پڑا ہے۔