دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ: ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i354559-دہشت_گردی_دنیا_کا_سب_سے_بڑا_مسئلہ_ہندوستان
ہندوستان کے وزیر دفاع نے سلامتی کے لئے دہشت گردی کو چیلینج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متحد ہوکراس سے لڑنا ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ: ہندوستان

ہندوستان کے وزیر دفاع نے سلامتی کے لئے دہشت گردی کو چیلینج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متحد ہوکراس سے لڑنا ہوگا۔

ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جنوبی کوریا کے دورے کے موقع پرسول دفاعی بات چیت 2019  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے کئی چیلنجوں میں سے دہشت گردی ہی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ دہشت گردی سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے اور ہندوستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دوطرفہ ، علاقائی اور اقوام متحدہ اور دیگر پلیٹ فارموں کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر تعاون میں کوشاں ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی سیاسی نظریہ مسلسل بدل رہا ہےجس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے بین الاقوامی اور علاقائی چیلنج اہم طور پر اختیار کررہے ہیں ۔ نت نئی تکنالوجی کا بھی علاقائی اور عالمی سلامتی کے ماحول پر اثر پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ ہمارے علاقے کو دہشت گردی ، ٹکراؤ ، بین الاقوامی جرائم اور سمندری خطروں جیسے کئی روایتی اور غیر روایتی چیلنجوں اورخطروں  کا سامنا ہے۔

ہندوستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ سرحدی اور آس پاس کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہندوستان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔