اسرائیلی ٹینک شکن میزائل ہندوستان پہنچ گئے
Oct ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
اسرائیلی ساخت کے ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ ہندوستان پہنچ گئی ہے
ہندوستانی اخبار ایکونومیک ٹائمز نے جمعے کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ حکومت ہندوستان نے اسرائیلی ساخت کے اسپیک نامی ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ وصول کر لی ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے حکومت ہندوستان نے صیہونی حکومت کے ساتھ اسپایس گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
ہندوستان اورصیہونی حکومت نے حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت سے ہتھیار خریدنے کے لئے ایک بڑے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔
ہندوستانی وزیراعظم نے دوہزار سترہ میں مقبوضہ فلسطین کا دورہ بھی کیا تھا۔
ٹیگس