ٹیلی فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے : پرینکا گاندھی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i357146-ٹیلی_فون_کی_جاسوسی_انسانی_حقوق_کی_خلاف_ورزی_ہے_پرینکا_گاندھی
ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی اہم رہنما نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  •  ٹیلی فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے : پرینکا گاندھی

ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی اہم رہنما نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کا قومی سلامتی پر برا اثر پڑے گا ۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹوئیٹ کیا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یا حکومت نے اسرائیلی اداروں کو صحافیوں، وکلاء، سماجی کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں کے فون کی جاسوسی کرنے کا کام سونپا ہے تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کا قومی سلامتی پر غلط اثر پڑےگا ۔ انھوں نے کہا کہ اس پر حکومت کی جانب سے کاروائی کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ مائیکرو ویب سائٹ ، واٹس ایپ پر پیغامات کو پڑھنے اور فون کال سننے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پرکانگریس پارٹی نے اپنے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔