جنگ رمضان نے امریکا کی اسٹریٹیجک کمزوریاں عیاں کردیں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455062-جنگ_رمضان_نے_امریکا_کی_اسٹریٹیجک_کمزوریاں_عیاں_کردیں
 سپاہ پاسدارانانقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ رمضان نے سیاسی، اقتصادی اور فوجی توازن پر اثرانداز ہونے کی ایران کی توانائی اور امریکا کی اسٹریٹیجک کمزوریاں آشکارا کردیں
(last modified 2026-08-11T17:51:14+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۲۶ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • جنگ رمضان نے امریکا کی اسٹریٹیجک کمزوریاں عیاں کردیں

 سپاہ پاسدارانانقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ رمضان نے سیاسی، اقتصادی اور فوجی توازن پر اثرانداز ہونے کی ایران کی توانائی اور امریکا کی اسٹریٹیجک کمزوریاں آشکارا کردیں

سحرنیوز/ایران: پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئرحسین محبی نے قم میں نامہ نگاروں کی قدردانی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا اپنی جنگوں میں بہت سے ملکوں کو شریک کرنے اور جنگ کے اخراجات ان پر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اوراپنی سرزمین کو جنگ کے نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے لیکن جنگ رمضان  کے نقصانات خود امریکا پر پلٹ گئے۔   

 انھوں نے کہا کہ یہ سپاہ پاسداران، قدس فورس اور اسلامی جمہوریہ ایران کی دیگر مسلح افواج کی طاقت تھی جس نے جنگ کے اخراجات امریکا پر پلٹادیے۔

بریگیڈیئر محبی نے کہا کہ امریکا نے جنگ کے دوران دھمکی دی کہ اگر ایران نے ہتھیار نہ ڈالا اور گھٹنے نہ ٹیکے تواس کے سبھی بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا جائے گا جس کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا،اس کے اتحادیوں اور صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا۔

  انھوں نے کہا کہ ایران کی پارس جنوبی گیس فیلڈ اورعسلویہ پرامریکی حملے کے بعد، پاسدران انقلاب نے علاقے میں امریکا، اس کے اتحادیوں اوراس کے مشترکہ نیز صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچوں پر دور مار پن پوائنٹ میزائلوں کی بارش کردی۔

 سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ نتیجے میں جنگ کے اخراجات خود امریکا پر پلٹ گئے اور وہ اس نہج پر جنگ جاری رنہ رکھ سکا۔

انھوں نے ایران کو عصر حجر( اسٹون ایج) میں بھیج دینے اورایرانی تمدن ختم کردینے کی امریکی  دھمکی دی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ جواب میں ایران نے خبردار کیا کہ توانائی کی شہ رگیں ایران کے اختیار میں ہیں اور وہ اس دھمکی پر عمل کی صورت میں، اس کے اخراجات پلٹاکر خود امریکا پر مسلط کرسکتا ہے۔

  انھوں نے کہا کہ لاکھوں میل پر مشتمل توانائی کی سپلائی لائنیں، ہزاروں پاور ہاؤس، سبھی امریکی اور غیر امریکی سسٹم حتی انٹرنیٹ کے عالمی بنیادی ڈھانچے زد پر اور خطرے میں ہیں۔

بریگیڈیئر محبی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پیغام یہ ہے کہ دھمکی کے جواب میں دھمکی اور اگر امریکا نے اپنی دھمکی پر عمل کیا تو ایران بھی اپنی دھمکی پر عمل کرے گا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel