کشمیر میں حالات کشیدہ ایک جاں بحق 27 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i357331-کشمیر_میں_حالات_کشیدہ_ایک_جاں_بحق_27_زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سری نگر میں گرینیڈ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں حالات کشیدہ ایک جاں بحق 27 زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سری نگر میں گرینیڈ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔

جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مصروف ترین تجارتی علاقہ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں پیر کے روز ہونے والے ایک گرینیڈ حملے میں ایک غیر ریاستی چھاپڑی فروش جاں بحق جبکہ تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت تقریبا 27 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔12 اکتوبر کوبھی اسی جگہ پر ہوئے ایک گرینیڈ حملے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ گرینیڈ حملہ اس وقت کیا گیا جب وادی کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف جاری ہڑتال 92 ویں دن میں داخل ہوگئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔