جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i357371-جھارکھنڈ_میں_اسمبلی_الیکشن_کے_پہلے_مرحلے_کے_لئے_نوٹیفیکیشن_جاری
ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیس نومبر کو تیرہ نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوگی جس کے لئے بدھ چھے نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

رانچی میں الیکشن کمیشن کے ریاستی دفتر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کی تیرہ نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تیرہ نومبر ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق چودہ نومبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام ہوگا اور سولہ نومبر نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی ۔