ہندوستان اور روس کے مابین دفاعی صنعتی تعاون
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i357430-ہندوستان_اور_روس_کے_مابین_دفاعی_صنعتی_تعاون
روس کے نائب وزیر اعظم یوری بوریسوو نے کہا ہے کہ ہندوستان اور روس دفاعی صنعتی تعاون کے پروگرام کو مربوط بنانے پر کام کر رہے ہیں
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور روس کے مابین دفاعی صنعتی تعاون

روس کے نائب وزیر اعظم یوری بوریسوو نے کہا ہے کہ ہندوستان اور روس دفاعی صنعتی تعاون کے پروگرام کو مربوط بنانے پر کام کر رہے ہیں

اسپوتنک نیوزایجنسی کے مطابق روس کے نائب وزیراعظم نے ماسکو میں ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات میں کہا کہ اس منصوبے کو دوہزار تیس تک مکمل کر لیا جائے گا۔روسی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق بوریسوو نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود روس اور ہندوستان نے کامیابی کے ساتھ دفاعی سیکٹر میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ہندوستان اور روس نے اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں ہندوستان کو پانچ ارب ڈالر مالیت کے ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم دینے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ہندوستان روسی ہتھیاروں کے بڑے خریداروں میں ہے اور دوہزار تیس تک روس اور ہندوستان کے فوجی تکنیکی تعاون کے ایک پروگرام کو مربوط کرنے کے لئے کام چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ وزیر دفاع بننے کے بعد روس کے اپنے پہلے دورہ پر ہیں۔