ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن انتقال کرگئے
ہندوستان میں الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے والے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن انتقال کرگئے ۔
ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کا اتوار کی رات چنئی میں چھیاسی برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ انیس سو نوے سے انیس سو چھیانوے تک چیف الیکشن کمیشن رہے۔انھوں نے اپنی سربراہی کے دوران، کئی جرائت مندانہ فیصلے کئے اور انتخابی قوانین میں اہم اصلاحات انجام دے کر الیکشن کمیشن کو طاقتور بنایا ۔ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے ان کے انتقال پر ایک بیان جاری کرکے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک انتخابی نظام کو بہتر اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ان کی گرانبہا خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند اور کانگریس پارٹی سمیت، اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔