اہم رہنماؤں کے لئے ایس پی جی سیکورٹی بحال کئے جانے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i358034-اہم_رہنماؤں_کے_لئے_ایس_پی_جی_سیکورٹی_بحال_کئے_جانے_کا_مطالبہ
ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کے اہم رہنماؤں کے لئے ایس پی جی سیکورٹی بحال کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • اہم رہنماؤں کے لئے ایس پی جی سیکورٹی بحال کئے جانے کا مطالبہ

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کے اہم رہنماؤں کے لئے ایس پی جی سیکورٹی بحال کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یواین آئی کے مطابق بدھ کو ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے وقفہ صفر کے دوران، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور گاندھی خاندان سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماؤں کی ایس پی جی سیکورٹی ختم کئے جانے پر سخت اعتراض کیا۔ آنند شرما نے کہا کہ سابق وزیر ا‏عظم ڈاکٹر من موہن سنگھ اور گاندھی خاندان کے افراد کی زندگی کو لاحق سخت خطرات کے پیش نظر ان کی ایس پی جی سیکورٹی بحال کی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی،۔ اور کے بیٹے اور کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کی ایس پی جی سیکورٹی ختم کردی ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندراگاندھی اور ان کے بیٹے راجیوگاندھی، دونوں ہی دہشت گردانہ حملے میں مارے جاچکے ہیں۔