مہاراشٹر اسمبلی اراکین کی تقریب حلف برداری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i358334-مہاراشٹر_اسمبلی_اراکین_کی_تقریب_حلف_برداری
ہندوستان کی ریایست مہاراشٹر میں اسمبلی اراکین نے بدھ کو حلف اٹھالیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • مہاراشٹر اسمبلی اراکین کی تقریب حلف برداری

ہندوستان کی ریایست مہاراشٹر میں اسمبلی اراکین نے بدھ کو حلف اٹھالیا۔

ممبئی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں سیاسی بحران ،صدر راج کے نفاذ، اور تین دن کی بی جے پی حکومت تشکیل پانے اور مستعفی ہونے کے بعد سرانجام بدھ کو اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔اراکین اسمبلی کی تقریب حلف برداری سے پہلے کالیداس کولمبکر پروٹیم اسپیکر منتخب کیا گیا اس کے بعد انھوں نے بقیہ اراکین اسمبلی کو حلف دلایا۔حلف برداری کی تقریب میں این سی پی کے باغی رہنما اجیت پوار اور دیگر باغی اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی اور حلف اٹھایا۔اسی کے ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اٹھائیس نومبر کو ریاست کے وزیر اعلی کا حلف لیں گے۔منگل کی شام کانگریس پارٹی ، شیوسینا اور این سی پی کے اتحاد کے رہنماؤں کی میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے کو اتحاد کی لیڈر منتخب کیا گیا جس کے بعد مسٹر ٹھاکرے نے کانگریس پاری اور این سی پی کے رہنماؤں کے ساتھ جاکے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعوا پیش کیا۔مہاراشٹر کے نئے مہاراشٹر وکاس اگھاڑی اتحاد نے پہلے اعلان کیا کہ مسٹر ٹھاکرے یکم دسمبر کو وزارت اعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے لیکن بعد میں اعلان کیا گیا کہ حلف برداری کی تقریب اٹھائیس نومبر کو ممبئی کے شیوا جی پارک میں منعقد ہوگی۔