حکومت پر انتقام کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i358391-حکومت_پر_انتقام_کے_جذبے_کے_ساتھ_کام_کرنے_کا_الزام
کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت پر انتقام کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا الزام لگایا ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • حکومت پر انتقام کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا الزام

کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت پر انتقام کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا الزام لگایا ۔

محترمہ سونیا گاندھی نے جمعرات کو کانگریس قانون سازی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب میں بی جے پی کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے مہاراشٹر میں جو کچھ کیا ہے اس سے ملک کے آئین کی توہین ہوئی ہے ۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت انتقامی جذبے کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ پی چدمبر کو سو دن تک جیل میں رکھنا اس کی زندہ مثال ہے۔
دوسری طرف ہندوستانی سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کی ضمانت کی عرضی پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے سالیسیٹر جنرل تشار کمار مہتا نے کہا کہ مسٹر پی چدمبرم میں جیل میں رہتے ہوئے بھی گواہوں کو متاثر کررہے ہیں ، اس لئے ان کی ضمانت نہیں ملنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمین کی حراست کی مدت ضمانت کی بنیاد نہیں بن سکتی۔
ان کے دلائل سننے کے بعد عدالت میں فیصلہ محفوظ کرلینے کا اعلان کیا۔