بین الاقوامی معاہدوں میں ملکی مفاد سب سے مقدم: ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i358395-بین_الاقوامی_معاہدوں_میں_ملکی_مفاد_سب_سے_مقدم_ہندوستان
ہندوستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں میں ملکی مفاد سب سے مقدم ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۸ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی معاہدوں میں ملکی مفاد سب سے مقدم: ہندوستان

ہندوستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں میں ملکی مفاد سب سے مقدم ہے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خارجہ پالیسی کو فروغ دینے کے لئے حال ہی میں اعلی سطحی دوروں کے بارے میں ایوان بالا راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ غیرملکی دوروں سے سفارتی سطح اور بین الاقوامی تعلقات کے معاملے میں ملک کو کافی فائدہ ہوا ہے اور پاکستان کے علاوہ تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں ۔

 ایس جے شنکر نے اراکین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو یقین دلایا کہ کسی بھی ملک کے ساتھ معاہدہ یا بین الاقوامی معاہدہ کرنے کے دوران ملک کے مفاد کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ غیرملکی دورے کا سفارتی فائدہ ہوا ہے۔