مہاراشٹر: نانا پٹولے بلا مقابلہ اسمبلی اسپیکر منتخب
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i358515-مہاراشٹر_نانا_پٹولے_بلا_مقابلہ_اسمبلی_اسپیکر_منتخب
ہندوستان کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے نانا پٹولے کو بلا مقابلہ اسمبلی اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • مہاراشٹر:  نانا پٹولے بلا مقابلہ اسمبلی اسپیکر منتخب

ہندوستان کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے نانا پٹولے کو بلا مقابلہ اسمبلی اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق حکمراں اتحاد نے نئی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے کانگریس کے نانا پٹولے کو امیدوار بنایا تھا۔ بی جے پی نے اسپیکر کے عہدے کے لئے اپنے امیدوار کا نام واپس لے لیا یوں حکمراں اتحاد کے نانا پٹولے بلا مقابلہ مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔اس سے پہلے ہفتے کو شیوسینا این سی پی اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کی تھی ان کی حمایت میں ایک سو انہتر ووٹ ڈالے گئے جبکہ اکثر یت ثابت کرنے کے لئے ایک سو پینتالیس ووٹ ہی درکار تھے۔