ہندوستان کا برہموس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i359249-ہندوستان_کا_برہموس_کروز_میزائل_کا_کامیاب_تجربہ
ہندوستان کی وزارت دفاع کے مطابق پہلا تجربہ زمین پر واقع موبائل لانچر سے کیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا برہموس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان کی وزارت دفاع کے مطابق پہلا تجربہ زمین پر واقع موبائل لانچر سے کیا گیا۔

ہندوستان کی دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)، فضائیہ اور برہموس نے سپرسونک برہموس کروز میزائل کا زمین اور ہوا سے الگ الگ تجربہ کیا ۔

دوسرا تجربہ فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے سکھوئی 30 سے کیا جس کے ذریعہ سمندر میں واقع ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس تجربہ سے برہموس کی سمندر میں تعینات جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی اہلیت کی تصدیق کی گئی۔

فضائیہ نے گزشتہ مئی میں نکوبار جزائر میں زمین پر واقع ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔