جموں کشمیر میں ہندنواز پانچ سیاسی رہنما رہا تاہم تین سابق وزرائے اعلی ابھی بھی حراست میں
ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں ہند نواز پانچ سیاسی رہنماؤں کو چار مہینے بعد رہا کردیا گیا ہے لیکن تین سابق وزرائے اعلی ابھی بھی حراست میں ہیں ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ تین سوستر ختم کرنے کے اعلان کے موقع پر جن سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا ان میں سے پانچ کو پیر کے دن رہا کردیا گیا ہے لیکن تین سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی ابھی بھی حراست میں ہیں -
جن پانچ سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے ان میں دو پی ڈی پی دو نیشنل کانفرنس اور سابق آزاد رکن اسمبلی ہیں -
رہا ہونے والےرہنماؤں کے نام اشفاق جبار ، غلام بنی بٹ ، بشیر میر ، ظہور میر اور یاسر ریشی ہیں - اہم بات یہ ہے کہ ان سیاسی رہنماؤں کو تو رہا کردیا گیا ہے لیکن جموں کشمیر کے تین بڑے نام ابھی بھی جیل میں ہیں -
اور مرکزی حکومت نے بھی ان کی رہائی کے لئے نہ تو کوئی تاریخ بتائی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی معلومات فراہم کی ہے ۔