Sep ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی منی پور ریاست میں پھر بھڑکی تشدد کی آگ

ہندوستان کی ریاست منی پور میں ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑنے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق ریاست منی پر کے ضلع چورا چاند پور میں تشدد اور توڑ پھوڑ کی وارداتوں کی خبر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منی پور کے اس علاقے میں ڈیڑھ گھنٹے تک تشدد اور توڑپھوڑ کا بازار گرم رہا جس کے بعد سیکورٹی دستوں نے پہنچ کر حالات کو کسی حدتک قابو میں کیا۔ یاد رہے کہ ریاست منی کا علاقہ چورا چاند پورمنی پور کے فسادات میں زیادہ متاثر علاقوں میں شامل رہا ہے جہاں گزشتہ دنوں سیکورٹی دستوں نے مسلح گروہوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔ تشدد کے تازہ واقعات ایسے عالم میں رونما ہوئے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی منی پور کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ٹیگس