حکومت کی ناقص پالیسی نے معیشت کو تباہ کردیا: راہل گاندھی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i363274-حکومت_کی_ناقص_پالیسی_نے_معیشت_کو_تباہ_کردیا_راہل_گاندھی
کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پالیسی نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۶ Asia/Tehran
  • حکومت کی ناقص پالیسی نے معیشت کو تباہ کردیا: راہل گاندھی

کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پالیسی نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی اقتصادی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستان کی معیشت کو نریندرمودی اور ان کی پالیسی نے تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے بی جے پی کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اس ملک کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ  کی اقتصادی پالیسی کی پیروی کرے اس لئے کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو بہترڈھنگ سے چلایا ہے ۔