پاک و ہند میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i364255-پاک_و_ہند_میں_کورونا_سے_ہلاکتوں_میں_اضافہ
دنیا کے دیگر حصوں کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہندوستان اور پاکستان میں بھی جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سے متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۷ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ

دنیا کے دیگر حصوں کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہندوستان اور پاکستان میں بھی جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سے متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستانی میڈیا اورسرکاری حکام کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والے  افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میں ہفتے کے روز سے اتوار کی رات تک کورونا وائرس کے 675 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3577 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 15 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 83 ہو چکی ہے جبکہ 275 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور انھیں اسپتالوں سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔