ھندوستان، ساڑھے نو ہزار سے زائد کورونا کا شکار
Apr ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ساڑھے نو ہزار سے زائد اور ہلاکتیں تین سو اکتیس تک جا پہونچی ہیں
ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید سات سو چھیانوے افراد کے متاثر ہو چکے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کورونا سے متاثرین کی تعداد نو ہزار چھے سو پینتیس ہو گئی ہے ۔
اس درمیان کورونا سے مزید پینتس افراد موت سے ہمکنار ہوگئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے اموات کی تعداد تین سو آٹھ ہو چکی ہے۔یو این آئی کے مطابق اس درمیان ایک ہزار چھیانوے افراد کورونا سے صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ہندوستان کی وزارت صحت کے مطابق ریاست مہاراشٹر ایک ہزار نو سو پچاسی متاثرین اور ایک سو انچاس اموات کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید دو سو چوبیس افراد کورونا سے متاثر اور بائیس افراد موت سے ہمکنار ہوئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرین کی تعداد مہاراشٹر کے بعد سب سے زیادہ دہلی میں ایک ہزار ایک سو چون اور اموات چوبیس ہوگئی ہیں ۔
دہلی کے بعد کے بعد تیسرے نمبر ریاست تمل ناڈو آتی ہے جہاں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار تینتالیس اور اموات کی تعداد نو بتائی گئی ہے۔ ریاست میزورم میں کورونا وائرس کا صرف ایک اور منی پور اور تریپورا میں دو دو کیس سامنے آئے ہیں۔
ٹیگس