ہندوستان میں بھی کورونا بے قابو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i364906-ہندوستان_میں_بھی_کورونا_بے_قابو
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بھی کورونا بے قابو

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 افراد ہلاک ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی ہے۔

ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 98419 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 618 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8703  ہو گئی ہے۔