ہندوستان: کورونا میں 35 ہزار مبتلا 1147 ہلاک
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج جمعہ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے کیسز لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے1993 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 73 مریضوں کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر1147 ہو گئی ہے ۔
ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 35043 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا وائرس سے اب تک 8889 افراد صحت یاب ہوئے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر مہاراشٹر میں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور متاثرین کی تعداد 10498 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 459 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریاست گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4395 ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 214 تک پہنچ گئی ہے۔