ہندوستان میں کورونا سے7135 افراد لقمہ اجل بن گئے
دنیا کے دیگر ممالک کی مطرح اب ہندوستان میں بھی کورونا وائرس چھا گیا ہے اور ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9983 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 206 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9983 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 206 افراد ہلاک ہوگئے۔
آج پیر کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 256611 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 7135 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہندوستان میں فی الحال 125381 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں جبکہ 124095 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
اس درمیان دومہینے سے زائد عرصے سے لاک ڈاؤن کے بعد پیر کو ہندوستان میں شاپنگ مال مذہبی مقامات اور ہوٹل و ریسٹورینٹ پھر سے کھول دئے گئے ہیں البتہ ان جگہوں پر جانے کے لئے حفظان صحت کے نئے اصولوں کی پابندی کرنا ضروری ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت جب کورونا کے کیسز روزانہ بڑھ رہے ہیں شاپنگ مال اور مذہبی اور پبلیک مقامات کو کھولنے سے مشکلات بڑھ سکتی ہیں -