کورونا متاثرین کے لحاظ سے اوپر اٹھ رہا ہے ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i367538-کورونا_متاثرین_کے_لحاظ_سے_اوپر_اٹھ_رہا_ہے_ہندوستان
ہندوستان کورونا کے لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
  • کورونا متاثرین کے لحاظ سے اوپر اٹھ رہا ہے ہندوستان

ہندوستان کورونا کے لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10956 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 297535 ہو گئی ہے۔ اس دوران 396 لوگوں کی موت سے اموات کی کل تعداد 8498 ہو گئی ہے جبکہ 147195 لوگ اس سے نجات پانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

ہندوستان متاثرین کے لحاظ سے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان میں جہاں 2.98 لاکھ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں برطانیہ میں 2.92 لاکھ لوگ اس کی زد میں ہیں لیکن برطانیہ میں اموات کی تعداد ہندوستان کے مقابلے تقریباً 5 گنا زیادہ ہے۔