ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ سے زائد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i367587-ہندوستان_میں_کورونا_متاثرین_کی_تعداد_3_لاکھ_سے_زائد
ہندوستان میں کورونا کے ریکارڈ 11458 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس ملک میں متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ سے زائد

ہندوستان میں کورونا کے ریکارڈ 11458 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس ملک میں متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج ہفتے کے روز جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11458 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 308993 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 8884 ہے۔

ہندوستان میں کورونا نے سب سے زیادہ قہر مہاراشٹر، گجرات اور دہلی میں برپا کیا جہاں اس وبا سے مجموعی طورپر 6346 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو ملک میں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کا 71.43 فیصد ہے۔