ہندوستان میں کورونا سے ہلاکتوں میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i367905-ہندوستان_میں_کورونا_سے_ہلاکتوں_میں_کمی
ہندوستان سے موصول ہونے والی رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ گزشتہ دو دنوں میں مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے ہلاکتوں میں کمی

ہندوستان سے موصول ہونے والی رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ گزشتہ دو دنوں میں مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج بروز جمعہ جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے 13586 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 380532 ہو گئی ہے جبکہ اس درمیان اب تک دو لاکھ سے زائد متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 336 افراد لقمۂ اجل بنے جس کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 12573 ہو گئی ہے، لیکن اہم کی بات یہ ہے کہ صحت مند ہونے والوں کی شرح مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے اور متاثرین کی صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 53.01 فیصد رہی جبکہ شرح اموات 3.32 فیصد ہے۔