ہندوستان، ایک دن میں چودہ ہزار سے زائد کورونا کیس سامنے آئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i367960-ہندوستان_ایک_دن_میں_چودہ_ہزار_سے_زائد_کورونا_کیس_سامنے_آئے
ہندوستان میں اب تک کورونا کے دو لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد ریکوری شرح 53 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ایک دن میں چودہ ہزار سے زائد کورونا کیس سامنے آئے

ہندوستان میں اب تک کورونا کے دو لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد ریکوری شرح 53 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 375 افراد ہلاک ہو گئے ۔

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 395048 ہو گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12948 تک جا پہونچی ہے۔

دوسری طرف اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک مجموعی 213831 مریض صحت ہوئے ہیں اور صحتیابی کی شرح ترپن فیصد سے آگے بڑھ گئی ہے، تاہم ملک میں ابھی بھی کورونا کے 168269 ایکٹو کیسز ہیں۔

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا ہوا ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر124331 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 5893 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے مقام پر ہے یہاں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 54449 تک پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کےسبب 666 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔