ہندوستان میں کورونا کا ریکارڈ، ایک دن میں 15413 افراد مبتلا
ہندوستان میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 15413 نئے کیسز کے ساتھ تعداد چارلاکھ کو عبورکرچکی ہے۔
ہندوستانی میڈیا نے آج اتوار کے روزصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر410461 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 306 کے اضافہ کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13254 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے تاہم کورونا سے شفایاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 227756 افراد صحت یاب ہوئے۔
ہندوستان میں ریاست مہاراشٹر کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3874 کیسز ریکارڈ ہوئے اور91 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5984 ہوگئی ہے۔