ہندوستان کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i368744-ہندوستان_کورونا_سے_متاثرہ_ممالک_کی_فہرست_میں_تیسرے_نمبر_پر
ہندوستان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

ہندوستان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جنہیں ملا کر انفیکشن کی کل تعداد 697413 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19693 ہوگئی ہے۔

درایں اثنا انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 15350 مریض صحت مند ہوگئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک کُل 424433 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹرا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 206619 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 8822 ہوگئی ہے۔

ریاست تمل ناڈو انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 111151 ہوگئی ہے جبکہ 1510 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔