Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا مہم سے متعلق وزیراعظم کا بیان

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معاشرتی نظم و ضبط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہندوستان میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا نہایت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لئے عوامی مقامات پر معاشرتی نظم و ضبط کی پابندی کی ضرورت ہے۔
اس میٹنگ میں ہندوستان کے وزیر داخلہ، صحت و خاندانی بہبود کے وزیر، کابینہ سیکریٹری اور متعدد سینیئر افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بریفنگ دی گئی۔ نریندر مودی نے اس میٹنگ میں کہا کہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلے اور نظم و ضبط کی پابندی کے ساتھ ہی کورونا کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری مہم کی بھی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت کی بار بار یاد دہانی کرائی جائے اور کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ انھوں نے کہا کہ کرونا کو کنٹرول کرنے کی ہدایات پر این سی آر خطے کے ساتھ ہی سبھی ریاستوں میں پوری طرح عمل کیا جائے۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

 

ٹیگس