اس بار ہندوستانی پولیس کی بربریت سامنے آئی ۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i369376-اس_بار_ہندوستانی_پولیس_کی_بربریت_سامنے_آئی_ویڈیو
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے دلت کسان جوڑے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رویٹرز کے مطابق پولیس نے اسی پر اکتفا نہیں کی بلکہ ان کی فصل کو بھی تباہ کر دیا۔ پولیس کی بربریت سے تنگ آئے جوڑے نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش بھی کی مگر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی پولیس کی اس بربریت پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ سرکاری زمین پر قابض تھے جنہیں باہر نکالنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran