ہندوستان میں کورونا کا نیا ریکارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i369420-ہندوستان_میں_کورونا_کا_نیا_ریکارڈ
ہندوستان میں کورونا کا قہرعروج پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں ریکارڈ 38 ہزار 902 معاملات سامنے آئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا نیا ریکارڈ

ہندوستان میں کورونا کا قہرعروج پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں ریکارڈ 38 ہزار 902 معاملات سامنے آئے۔

ملک میں کورونا کا قہر عروج پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں ریکارڈ 38،902 معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 10.77 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

ملک میں گزشتہ چار دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جمعرات کو 32،695 ، جمعہ کو 34،956 اور ہفتہ کو 34،884 معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔

ہندوستانی میڈیا نے آج بروز اتوار وزارت مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 38 ہزار 902 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متأثرین کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 77 ہزار 618 ہو گئی جبکہ مزید 543 افراد کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 816 ہو گئی ہے تاہم اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 77 ہزار 423 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دہلی میں نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔