ھندوستان میں کورونا، چار ریاستوں میں بڑھ رہا ہے وبا کا اثر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i369547-ھندوستان_میں_کورونا_چار_ریاستوں_میں_بڑھ_رہا_ہے_وبا_کا_اثر
ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کی چار ریاستوں میں کورونا کے زور زیادہ ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • ھندوستان میں کورونا، چار ریاستوں میں بڑھ رہا ہے وبا کا اثر

ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کی چار ریاستوں میں کورونا کے زور زیادہ ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے سینتس ہزار ایک سو اڑتالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد گیارہ لاکھ پچپن ہزار ایک سو اکیانوے ہو گئی۔

گزشتہ قریب ایک ہفتے سے ہندوستان میں روزانہ تیس ہزار سے زائد کیسز رکارڈ کئے جا رہے ہیں۔
اس دوران کورونا کے مزید پانچ سو ستاسی مریض جان کی بازی ہار بیٹھے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد اٹھائیس ہزار چوراسی ہو گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کا قہر چار ریاستوں، مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور کرناٹک میں زیادہ شدید ہے۔

کورونا کے دو لاکھ چالیس ہزار تین سو پچھتر فعال کیس ان چار ریاستوں میں پائے جاتے ہیں۔ مہاراشٹر میں، ایک لاکھ اکتس ہزار چھے سو چھتیس، تامل ناڈو میں، ایک لاکھ اکیس ہزار سات سو چھیتر، دہلی میں ایک لاکھ چار ہزار نو سو اٹھارہ اور کرناٹک میں بیالیس ہزار سات سو پچانوے کورونا کے فعال کیس موجود ہیں۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق اب تک چھے لاکھ ستتر ہزار چار سو تیئیس کورونا کے مریض مکمل طو پر شفایاب ہو چکے ہیں اور تین لاکھ تہتر ہزار تین سو اناسی کورونا کے فعال کیس موجود ہیں۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پہلی بار چوبیس ہزار چار سو اکیانوے افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گیارہ لاکھ پچپن ہزار متأثرین میں سے تقریبا ترسٹھ فیصد، یعنی سات لاکھ تیئس ہزار سے زائد افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4