لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 2 عسکریت پسند جاں بحق
Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی شب دراندازی کرنے کی کوشش کے دوران 2 عسکریت پسند جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی شب فوجی اہلکاروں نے دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کردی۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران غالباً کسی عسکریت پسند کا زیر زمین بارودی سرنگ پر پیر پڑنے سے ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند موقع ہی جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link