ہندوستان، کورونا سے ایک دن میں 58 ہزار افراد صحت یاب
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i371115-ہندوستان_کورونا_سے_ایک_دن_میں_58_ہزار_افراد_صحت_یاب
ہندوستان میں کورونا وائرس وبا کی بڑھتی ہوئی شدت کے دوران اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا سے ایک دن میں 58 ہزار افراد صحت یاب

ہندوستان میں کورونا وائرس وبا کی بڑھتی ہوئی شدت کے دوران اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار937 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 77 ہزار 779 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس سے 55 ہزار 79 افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 لاکھ 2 ہزار 743 جبکہ 876 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد51 ہزار 797 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے بدستور سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 20 ہزار265 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔