ہندوستان میں پھر کورونا کا ریکارڈ ٹوٹا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i371283-ہندوستان_میں_پھر_کورونا_کا_ریکارڈ_ٹوٹا
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تاہم ریکارڈ 62 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پھر کورونا کا ریکارڈ ٹوٹا

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تاہم ریکارڈ 62 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

ہندوستانی میڈیا نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے حولے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 68 ہزار 898 نئے کیسز سامنے آنے سے فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 29 لاکھ 5 ہزار823 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 983 لوگوں کی موت بھی ہوئی جس سے اموات کی کل تعداد 54 ہزار 849 ہو گئی ہے۔ تاہم ہندوستان میں ایک روز میں ریکارڈ 62 ہزار 282 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 58 ہزار 946 ہو گئی ہے۔

اس عرصے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرا رہا ہے جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد21 ہزار359 ہو گئی ہے۔ جبکہ آندھرا پردیش میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔