پرینکا گاندھی صحافیوں کے حق میں بول پڑیں
Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری اور ریاست اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو تشویش ناک بتایا ہے۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے منگل کو ایک گفتگو کے دوران کہا کہ یوپی حکومت صحافیوں کو بھی سیکورٹی دینے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تسلسل کے ساتھ ہر ماہ ایک صحافی کا قتل ہوا ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ صحافیوں کے تئین ریاستی حکومت کا رویہ ناپسندیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو مسلسل ہراساں اور ان کے خلاف مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گیارہ صحافیوں پر ان کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے باعث مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔
گانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں بھی یوپی کے وزیر اعلا پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی رفتار خوب بتاتے ہیں لیکن ریاست میں جرم کا میٹر دوگنی رفتار سے چل رہا ہے۔
ٹیگس